7افرادکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی‘سڑک پرپھینک کرفرار

لاہور:گلشن راوی کے علاقے سے7 افراد نے لڑکی کو اغواکرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا‘ملزمان لڑکی کو اغواءکرکے چوہنگ لے گئے جہاں پر اجتماعی زیادتی اور سڑک پر پھینکے کے بعد فرارہوگئے۔متاثرہ لڑکی کو راہگیروں نے جناح ہسپتال پہنچایا جہاں میڈیکل کروانے کے بعد پولیس نے لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔ واقعے کا مقدمہ ڈی آ ئی جی آپریشن ساجد کیانی کے حکم پرمتاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ہے۔لاہور کے علاقے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کاوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا اوررپورٹ سی سی پی او لاہورغلام محمودڈوگر سے طلب کرلی ۔واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہفی الفور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور ہر صورت متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔


#gang-rape #Gulshan-e-Ravi #kidnapped #Chohang police #DIG Operation Sajid Kayani #Usman Bazdar #Pakistan