کوہلی ‘روہت کو بالنگ کراناآسان‘سٹیوسمتھ کو مشکل ہے‘محمدعامر

 لاہور:پاکستان کے فاسٹ بالر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپننگ بیٹسمین روہت شرما اور کو آسان قرار دےدیا۔محمد عامر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویرات کوہلی اورروہت شرما کو بالنگ کرانے میں کبھی مشکل نہیں ہوئی، آسان لگتا ہے روہت کو بالنگ کرانا،مجھے لگتا ہے کہ میں اسے آﺅٹ کرسکتا ہوں۔فاسٹ بالرنے کہا کہ بائیں ہاتھ کے بالرز اور سوئنگ ہوتی ہوئی گیندوں کے خلاف روہت شرما کو مشکلات ہوتی ہے۔محمد عامر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو آج کے دور میں بالنگ کرانا سب سے مشکل کام ہے کیونکہ تکنیک انکی بہت مختلف ہے۔


#virat kohli #rohit sharma #steve smith #amir