انضمام الحق زلمی فیملی کا حصہ بن گئے

اسلام آباد: 1992ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ہیرو ‘ لیجنڈ بیٹسمین ،سابق کپتان انضمام الحق زلمی فیملی کا حصہ بن گئے، انضمام الحقپی ایس ایل6کے بقیہ میچز کے لیے پشاور زلمی کے مینںٹور/ بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیئے گئے ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ زلمی فیملی میں انضمام الحق کو خوش آمدید کہتے ہیں ، پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم اورڈائریکٹرکرکٹ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے عظیم بیٹسمینوں میں سے ایک انضمام الحق ہیں ، زلمی کے بیٹسمینوں خصوصا نوجوانوں کو انضمام الحق کے وسیع تجربے سے بھرپور سیکھنے کو ملے گا ۔


#psl6 #inzmamulhaq