اسلام آباد:شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا زیر غورکیاگیا‘ذرائع کے مطابق اجلاس میں احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری مو¿خرکردی گئی‘احساس ایمرجنسی کیش کیلئے سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی جبکہ اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ کا ایجنڈابھی مو¿خرکردیاگیا،حورون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی،کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیاگیا‘واجبات کی ادائیگی کیلئے معاہدہ سائن،پٹرولیم ڈویژن، وزارت دفاع ،ِہاو¿سنگ اینڈ ورکس اوروزارت صنعت وپیداوار کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
احساس ایمرجنسی کیش‘دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری مو¿خر



















