رنگ روڈسکینڈل‘ معاون خصوصی زلفی بخاری مستعفی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کی سوچ کے مطابق مثال قائم کر رہا ہوں۔ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔زلفی بخاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان میں قیام کریں گے اور ہر طرح کی تفتیش میں شامل ہوں گے۔ میں شفاف تحقیقات کے لئے استعفی دے رہا ہوں۔ جب تک الزامات ختم نہیں ہوجاتے میں اپنے عہدے پر واپس نہیں آو¿ں گا۔