اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق ایک رپورٹ جاری کردی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ، اس سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے اور حکومت نے شرح نمو 2.1 فیصد کی پیش گوئی کی ہے ، جبکہ اسٹیٹ بینک نے شرح نمو میں 3 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ، رواں مالی سال میں افراط زر اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور اس مالی سال میں افراط زر میں 8 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کی توقع کی جارہی ہے ، جبکہ حکومت نے اشارہ کیا ہے کہ افراط زر کی شرح 6.5 فیصد تک برقرار رہے گی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جبکہ حکومت نے موجودہ کھاتوں کے خسارے کا تخمینہ 1.6 فیصد کیا ہے۔
رواں سال پاکستان میں مہنگائی ‘بیروزگاری بڑھے گی‘آئی ایم ایف



















