پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سونے کی کان کنی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے غیرقانونی کا ن کنی میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرنس ہوگی، صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کیے جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا غیر قانونی مائننگ کےخلاف کارروائی کے دوران انکشاف ہوا ہر ماہ تقریباً 90 کلو سونا نکالا جا تا رہا،غیر قانونی کاروبار سے حاصل رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا،غیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں ودیگرافراد کی پشت پناہی حاصل ، سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی نوید، پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی، آفتاب عالم ، سینیٹر خرم ذیشان ، پیپلزپارٹی کے امجد آفریدی، جے یو آئی کے سیٹھ گوہر سیف سمیت دیگر شامل ہیں۔
گورنر نے غیر قانونی کنی کی تحقیقات کےلئے ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتحقیقات میں جو بھی سیاستدان یا سرکاری افسر ملوث پایا گیا کارروائی ہوگی،سونے کی کان کنی کرنےوالے لیز ہولڈر ،ٹھیکیدار ایک ہفتے کے اندر متعلقہ علاقوں سے اپنی بھاری مشینری ہٹالیں ورنہ ایکشن ہوگا، مشینری ضبط ہوگی، پہلے مجسٹریٹ مشینری ضبط کرکے 30 ہزار جرمانہ کرتے تھے ،قانون میں جرمانہ 5 لاکھ روپے ہے،معاملے کی بھی تحقیقات ہوںگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاغیر قانونی مائننگ میں8350ٹریکٹر، ٹرالیاں، 1730ہیوی ڈمپرز ،بڑی تعداد میں مزدور استعمال ہوتے رہے،کوہاٹ میں معدنیات کے 2بلاکس سی ،ڈی ہیں ،ایک مائننگ بلاک 4 ارب 92 کروڑ روپے کی لیز پر دیا گیا ،غیر قانونی کان کنی سے حاصل رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل ،پیسہ دہشتگردی،پاکستان کےخلاف استعمال کیا جا رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کرنےوالے عناصر دہشتگردوں کو بھتہ دیتے اور تحفظ حاصل کرتے تھے،کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا،پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ ختم کیا تاہم آپریشن کے بعد واپس آنےوالی پولیس فورس پر فتنہ الخوارج کے حملے میںڈی ایس پی ،10 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیس نے جوابی کارروائی میں 11خوارج کو ہلاک کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے شہید ڈی ایس پی حیدر زمان کے نام سے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دےدی،پولیس اہلکاروں کو شہید کرنےوالوں کےساتھ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی ،ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آخر کب تک اپنے جوانوں کی شہادتیں دیتے رہیں گے،سلسلہ اب نہیں چلے گا، 13 برسوں کے دوران وسائل لوٹے گئے اب صوبے میں جزا و سزا کا نظام نافذ ہوگا، حکومت کا مقصد صوبے میں ترقی ، خوشحالی لانا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، مائنز اینڈ منرلز کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود نے شرکت کی ،معدنی وسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا،بین الاقوامی برادری کو بھی مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے قدرتی وسائل کو ترقی ،خوشحالی کےلئے بروئے کار لایا جا سکے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















