عمران خان کی صحت کےساتھ کھلواڑ کسی صورت قبول نہیں، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کےساتھ کھلواڑ کسی صورت قبول نہیں۔
سلمان اکرم راجہ اسلام آباد میں فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے ،ملاقات میںاے پی سی،سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاسلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانونی ،آئینی معاملات پر تھی، بانی نے بتایا پچھلے چند دن میں بلڈ پریشر 192 تک گیا ،انتہائی تشویشناک بات کااحاطہ کریں گے،انتخابی اصلاحات کمیٹی پر بانی پی ٹی آئی کی کوئی ہدایت نہیں، بار بار کہہ چکا ہوں سب ڈھونگ ،ڈھکوسلا ہے۔



















