افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ،اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی تائید کردی


نیویارک: (بیورورپورٹ)افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ،اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی تائید کردی ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کی صورتحال پر سہ ماہی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کردی ،افغانستان میں سنگین سکیورٹی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیمیں تاحال افغان سرزمین پر اپنی پوری عسکری وجنگی صلاحیتوں کےساتھ کھلے عام سرگرم ہیں، پاکستان نے21فروری کوننگرہار،پکتیکامیں فضائی حملے کرکے فتنہ الخوارج ،داعش کے ٹھکانوں کوتباہ کیا،طالبان رجیم پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کےخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہا، پاکستان کو مجبوراً قدم اٹھانا پڑا، پاکستان نے اسلام آباد مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کا جواب دیتے ہوئے القاعدہ کا اہم کمانڈر جہنم واصل کیا۔

اقوام متحدہ رپورٹ میں کہا گیا پاکستان نے26فروری کوافغان طالبان کےخلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا ،عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کےساتھ سرحدی بندش سے افغان تجارت میں 90 فیصد سے زائد کمی ، ٹرانسپورٹ لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا،29لاکھ افغان شہریوں کی واپسی کے بعد طالبان رجیم لیبر مارکیٹ، رہائش اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا۔