آئینی عدالت نے 1985 سے جاری جائیداد کا تنازع ختم کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)1985 سے جاری جائیداد کا تنازع ختم،چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے ریمارکس دئیے 3فورمز پر مقدمہ ہارنے والے فریق کو دوبارہ دعویٰ کا حق نہیں، اپنی غلطی یا سستی کی وجہ سے ہارا ہوا کیس دوبارہ شروع کرنے کا حق نہیں ملتا،رجسٹرڈ سرکاری کاغذات کو قانون میں سچا اور درست مانا جائے گا، صرف شک یا الزامات کی بنیاد پر کسی رجسٹرڈ شدہ دستاویز کو غلط قرار نہیں دیا جا سکتا، رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کسی بھی کاغذ کو تیار ہونے کے 6 ماہ کے اندر رجسٹر کرانا لازمی ہے۔