راولپنڈی :(بیورورپورٹ) آئی ایس پی آر نے ”جرات کے نشان“کی سنسنی خیز قسط ریلیزکر دی۔
پاک فوج کے جوانوں کی دہشت گردی کےخلاف بے مثال بہادری کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے، کہانی میجر علی شہید اور حوالدار نثار شہید کی جرات کی داستان ہے، پاک فوج کے جری جوانوں نے ژوب، (بلوچستان) میں خطرناک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دشمن کا مقابلہ کیا۔
قسط میں دکھایا گیا بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کےخلاف، کم تعداد کے باوجودایس ایس جی ٹیم نے کامیاب حکمت عملی اور ثابت قدمی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ان جری جوانوں نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو نہ صرف روکا بلکہ واصل جہنم بھی کیا، آپریشن میں میجر علی اور حوالدار نثار نے بہادری اور قربانی کی نئی تاریخ رقم کی، اپنی جرات سے انہوں نے معصوم شہریوں کو بچایا اور ہمیشہ کےلئے قومی ہیروز میں اپنا نام لکھوا لیا، قسط ان کی عظیم قربانی اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے یاد دلاتی پاکستان کا امن شہداءکے لہو کا مرہون منت ہے۔
ISPR نے جرات کے نشان کی سنسنی خیز قسط ریلیز کر دی



















