لاہور (قمر عباس نقوی) پاکستان ریلویز سی ای او کی غفلت، مغلپورہ سٹیل شاپس میں بجلی کے بلوں مد میں 17کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کرنے میں تاخیر، بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث متعدد مرتبہ بجلی منقطع، سٹیل شاپس کی پیداوار میں کمی، ملحقہ کالونی بھی اندھیرے میں ڈوب گئی ،عارضی بحالی کے بعد کل دوبارہ بجلی کنکشن ختم کرنے کا عندیہ جبکہ رہائشیوں سے ریلویز انتظامیہ بروقت بلز کی مد میں تنخواہوں سے وصولی کر رہی ہے۔پاکستان ریلویز سی ای او کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی بڑی ادائیگی کے فنڈز جاری کرنے کا اختیاراستعمال کیا جا تا ہے جس کے بعد متعلقہ شعبہ چیک جاری کرتا ہے اس حوالہ سے ریلویز مغلپور ڈویژن سٹیل شاپس جو کہ لیسکو کی 17کروڑ سے زائد کی نادہندہ ہے جس کی عدم ادائیگی کے باعث متعدد مرتبہ لیسکو کی جانب سے مبینہ طور پر ریلویز کی جانب سے دئیے گئے چیک باﺅنس ہوئے جو کہ سی ای او ریلویز کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ اس حوالے سے ریلویز مغلپورہ ڈویڑن اسٹیل شاپس کے فٹر 3لیسکو کا 17کروڑ روپے کا نادہندہ ہے جس کی وجہ سے متعدد مرتبہ فٹڑ نمبر 2جو کہ اسٹیل شاپس کا ہے اس کی بجلی مقطع کر دی جاتی ہے اس حوالہ سے 25مارچ سے 28مارچ تک مسلسل بجلی کنکشن منقطع کیا گیا جس کی وجہ سے اسٹیل شاپس میں مختلف نوعیت کے سامان کی تیاری اور پیداوار میں کمی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے محکمہ کو کافی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس کے ساتھ اسٹیل شاپس کالونی جس میں دو درجن کے قریب سرکاری ملازمین رہائش پذیر ہیں ان کو بھی بجلی کنکشن کے منقطع ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق ریلویز انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں سے بروقت بجلی کی مد میں کٹوتی کر رہی ہے جبکہ لیسکو کو بروقت ادائیگی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے ورکشاپس سمیت رہائشی کالونی اندھیرے میں ڈھوب جاتی ہے مبینہ طور پر عدم ادائیگی کے باعث فٹر 3کے ساتھ فٹڑ 2جس کی ادائیگی کی جاچکی ہے اس کنکشن کو بھی منقطع کیا جارہا ہے اس پر لیسکو انتظامیہ کی جانب سے عارضی کنکشن کی بحالی کی گئی جو کہ کل ادائیگی نہ ہونے کے باعث کنکشن دوبارہ منقطع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اسٹیل کالونی کے رہاشیوں کا کہنا ہے کہ ریلویز کو ہر ماہ بروقت بجلی کے بلز کی مد میں ادائیگی بروقت کر رہے ہیں اگر ادائیگی انتظامیہ نہیں کر رہی تو اس کی سزا ہمیں کیوں دی جا رہی ہے فٹڑ 17کروڑ کا نادہندہ ہے تو فٹڑ 2کی ادائیگی مکمل ہونے کے باوجود کنکنش کاٹ دیا جاتا ہے۔ سٹیل شاپ کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ سی ای او ریلویز کو بجلی کی عدم ادائیگی کے متعلق کہا تھا، فنڈز براہ راست جاری کرنا انکے اختیار میں ہے، ان کی جانب سے جب فنڈز جاری کر دیے جائیں گے تو ادائیگی بھی ہو جائے گی، چیک تیار ہیں بس فنڈز جاری ہونا باقی ہے، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن بابر رضا نے بتایا کہ فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
بجلی بلوں کی عدم ادائیگی ، مغلپورہ سٹیل شاپس، ملحقہ کالونی اندھیرے میں ڈوب گئیں



















