غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی معیشت پر عدم اعتماد،اربوں ڈالر نکال لیے
نئی دہلی:(مشرق نیوز)غیرملکی سرمایہ کاروں کا بھارتی معیشت پر عدم اعتماد،اربوں ڈالر نکال لیے۔
رائٹرز کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز و حصص سے ریکارڈ رفتار کےساتھ سرمایہ نکال رہے ہیں، ایران جنگ کے آغاز سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھارت سے تاریخی 12.14ارب ڈالر سرمایہ نکال لیا،نااہل مودی حکومت کی ناقص معاشی و سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو پٹرول ، گیس و معاشی بحرانوں میں دھکیل دیا۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک بھارتی روپیہ تقریبا 4.2فیصد گر چکا،تیل قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔



















