اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مطالبات کی عدم منظوری،آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے ہزاروں پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
اعلامیے میں کہا گیا ایسوسی ایشن نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے فوری ملاقات کیلئے مراسلہ بھیجا،کوئی جواب نہیں ملا،پٹرولیم سیکٹر کو آپریشنز، مالی مشکلات، قیمتوں و اچانک پالیسی تبدیلیوں کا سامنا ہے، حکومت پالیسی سازی میں صنعت کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کرے، ملک بھر کے 14 سے15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو درپیش مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مراسلے میں کہا گیا مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے،پمپس کی بندش سے پاکستان میں شدید فیول بحران کا خدشہ ہے، ذمہ داری وزارت پٹرولیم پر عائد ہوگی،موجودہ صورتحال میں کسی نئے بحران کو جنم نہیں دینا چاہیے۔
پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی



















