لاہور:(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کےخلاف بھرپور کارروائیاں،رواں سال 1061 منظم گینگز کے 2560 کارندوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 55 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔
مزید برآں ملزمان کے قبضے سے 54 کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی، 74 گاڑیاں اور 1273 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں،کارروائیوں کے دوران اسلحہ کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی جس میں 285 کلاشنکوف، 922 رائفلز، 7054 پسٹلز، 639 بندوقیں، 163 ریوالور اور 29 ہزار 970 گولیاں شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشنز تیزی سے جاری رکھے جائیں، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،سپروائزری افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود موقع پر جا کر چیک کریں،گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں،عبدالکریم نے کہا پولیس تنصیبات، اقلیتوں، غیر ملکی و چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے، کرایہ داروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ یقینی بنانے اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کی جائے۔
جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشنز تیز،شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،آئی جی



















