اسلام آباد:( ) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارش و شمالی علاقہ جات میں برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے باعث کمزور تعمیرات و تنصیبات کو نقصان کا خدشہ ہے، ضروری حفاظتی تدابیر اپنائیں ۔
حکام نے کہا عوام غیر ضروری سفر سے گریز اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ



















