تہران:( ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے قومی اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کر دے گا۔
اپنی قوم کے نام پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ، دشمن ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے، پاکستان ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہاچاہتے ہیں پاکستان اور افغانستان آپس میں تعلقات کو بہترین کریں، دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نےکہا ایرانی عوام کا متحد ہونا دشمن خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنا دے گا، عوامی یکجہتی کے ساتھ دشمن کو شکست دی جائے گی۔
دشمن ٹوٹ چکا ،پاکستان ، افغانستان میں ثالثی کے لیے تیار ہیں:مجتبیٰ خامنہ ای



















