چاند نظر نہیں آیا،پاکستان میں عید الفطر ہفتے کو ہوگی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاور،کوئٹہ(بیورورپورٹ)چاند نظر نہیں آیا،پاکستان میں عید الفطر ہفتے کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا،محکمہ موسمیات ،سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی مقام سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی، ملک میں عید الفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

علاوہ ازیں بھارت، بنگلہ دیش، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطرہفتے کو ہوگی۔