لاریجانی کی شہادت پراظہار تعزیت،امن کیلئے کردار ادا کرنے کوتیار ہیں،صدر زرداری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے علی لاریجانی کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی جانوں و انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچنے سے سنگین معاشی اثرات و عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے،تمام فریقین ضبط و تحمل کا مظاہرہ اور دشمنیوں کا خاتمہ کرکے مکالمے ، سفارتکاری کو ترجیح دیں۔

آصف زرداری نے کہا امید ہے صورتحال جلد مستحکم ہوگی اور مزید جانی نقصان و علاقائی اثرات سے قبل امن بحال ہو جائےگا،پاکستان کشیدگی میں کمی ، خطے میں امن کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کےلئے پرعزم ہے،تناو کم کرنے کےلئے مکالمے ،سفارتی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔