ایران ،جاسوسی پرسوئیڈش شہری سمیت 2 افراد کو سزائے موت


تہران:(مشرق نیوز)ایران میں کریک ڈاﺅن،جاسوسی پرسوئیڈش شہری سمیت 2 افراد کو سزائے موت دےدی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک گیر آپریشن کے دوران ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے الزام میں بادشاہت پسند گروہ کے 111 افراد کو گرفتار کیا ،بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔

صوبہ ہمدان اور مغربی آذربائیجان سے امریکہ کےلئے جاسوسی کے الزام میں4افراد کو حراست میں لیا گیا ،گرفتار ہونےوالے افراد سکیورٹی فورسز کی تعیناتی ،حساس تنصیبات کی معلومات دشمن کو فراہم کر رہے تھے۔

ایرانی ،سوئیڈن کے شہری کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پرسزائے موت دےدی گئی،سوئیڈش وزیر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا شہری کی گرفتاری کے بعد سے بارہا کیس پر ایرانی حکام سے بات کی تھی۔