جنگ سے ابھی نہیں نکلیں گے،نیٹو کاساتھ نہ دینااحمقانہ غلطی ہے،امریکی صدر


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایرانی قیادت ختم،نیوی ،فضائی و ریڈار سسٹم تباہ ،علی لاریجانی کو بھی مار دیا ،سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل ایران میں مظاہرین کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایران خلیجی ممالک سمیت سب کیلئے خطرہ،نیٹو ایران جنگ میں ساتھ نہ دے کراحمقانہ غلطی کر رہا ہے،آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کےلئے کسی مدد کی ضرورت نہیں،ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

امریکی صدر نے کہا ایران پر حملہ نہ کرتے توجوہری ہتھیار حاصل کرچکا ہوتا، برطانوی وزیراعظم کے بیان پر بہت مایوسی ہوئی، ابھی ایران جنگ سے نکلنے کیلئے تیار نہیں مگر مستقبل قریب میں نکل سکتے ہیں،اتنی بڑی فوجی کامیابی مل گئی اب نیٹو ممالک کی مدد نہیں چاہئے،نیٹو ممالک پر اربوں ڈالر خرچ کیے لیکن ممالک نے کبھی ضرورت کے وقت ساتھ نہیں دیا۔