بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے ایران، لبنان، عراق ،اردن کےلئے ہنگامی امداد کااعلان کردیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہامشرق وسطیٰ میں جنگ نے خطے کے ممالک کو شدید انسانی مسائل سے دو چار کر دیا ،چین متاثرہ ممالک کے عوام کےساتھ ہمدردی و اظہار کرتا ہے،چین ہمیشہ انسانی بھائی چارے ،عالمی ہم آہنگی کے اصولوں کاحامی ،عالمی سطح پر امن، تنازعات کے خاتمے اور خطے میں استحکام کے فروغ کےلئے پرعزم ،ایران، اردن، لبنان اور عراق کو ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ مقامی لوگوں کی مشکلات میں کمی کی جا سکے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا چین کا مقصد خطے میں انسانی بحران کی شدت کو کم کرنا اور مزید کشیدگی کو روکنا ہے تاکہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف و مدد فراہم کی جا سکے۔
چین کی ایران، لبنان، عراق ،اردن کےلئے ہنگامی امداد



















