ایران جانے کےلئے رائج راہداری سسٹم تاحکم ثانی بند
گوادر:(مشرق نیوز) ایران جانے کےلئے رائج راہداری سسٹم تاحکم ثانی بند ،گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ کسی بھی فرد کو ایران جانے کےلئے راہداری جاری نہیں کی جائےگی، مقامی افراد نے کہا راہداری سسٹم کی بندش سے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے خاندانوں کے درمیان میل جول متاثر ہوگا ،آمد و رفت میں مشکلات بڑھیں گی۔



















