اقوام متحدہ نے 22 افغان طالبان اراکین پر عالمی پابندیاں عائد کردیں
نیویارک: (بیورورپورٹ)قوام متحدہ نے عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ 22افغان طالبان اراکین پر عالمی پابندیاں عائد کردیں۔
افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس الائنس نے طالبان پر اقوام متحدہ کی کڑی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے،پابندیوں کی فہرست میں افغان عبوری وزیراعظم حسن اخوند،وزیر خارجہ سراج الدین حقانی سمیت کئی سینئر عہدیدار شامل ہیں،ہشت صبح کے مطابق برطانیہ نے بھی سلامتی کونسل کے فیصلے کے مطابق طالبان پر پابندیوں کی فہرست کی توثیق کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کر دیا۔



















