توانائی بچت کیلئے موٹرویز، قومی شاہراہوں پر حد رفتار کم
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومتی ہدایات پر توانائی کی بچت کیلئے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حد رفتار کم کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز پر کار اور ایل ٹی وی کی رفتار 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر ،موٹرویز پر پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 110 سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی ، قومی شاہراہوں پر کار ،ایل ٹی وی کی رفتار 100 سے کم کر کے 80 کلومیٹر،پی ایس وی اور ایچ ٹی وی کی رفتار 80 سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔



















