ایران جنگ میں شامل نہیں ہوں گے، کینیڈا کا دوٹوک اعلان


اٹاوا:(مشرق نیوز)کینیڈا نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے کادوٹوک اعلان کردیا۔

وزیراعظم مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہاایران کے معاملے پر موقف بالکل واضح ،کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے،کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام کو محدود اور دہشتگردی کی مبینہ برآمد کو روکنے جیسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہاعالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے کےلئے جی سیون ممالک کےساتھ مل کر مشترکہ موقف تلاش کیا جائے گا تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے،موجودہ حالات میں سفارتی کوششیں اور مذاکرات ہی خطے میں امن قائم کرنے کا موثر راستہ ہیں۔