ایران کا امریکہ اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے کا اعلان

تہران (مشرق نیوز) ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکہ اور اسرائیل کو سزا دینے کیلئے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائےگا، 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے، اسرائیل، امریکہ اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے۔