رواں سال 98 سائبر حملے ،21 وفاقی ادارے متاثر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سائبر حملوں کے خطرات میں اضافہ، رواں سال کے پہلے 3ماہ 98 سائبر حملے ،21 وفاقی ادارے متاثر ،اعداد وشمار سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں کےخلاف 32 ،وفاقی اداروں پر 21 سائبر حملے رپورٹ ہوئے،کاروباری ،تعلیمی اداروں ،ٹیلی کام سیکٹر ،ہیلتھ، میڈیاودیگر اداروں میں بھی سائبر حملے کیے گئے،صرف 2سائبر حملوں میں ویب سائٹس مکمل طور پر بند ہوئیں۔