امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق منسوخ، مشرق وسطیٰ میں تعیناتی متوقع
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی فوج کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ ،مشرق وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فوجی عملے کو لوزیانا جانے کی بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دےدیا،تقریباً 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل بریگیڈ 18 گھنٹوں کے اندر کسی بھی مقام پر تعیناتی کےلئے تیار ہے،امریکی فوج جلد ہی مشرق وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔



















