ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو مضبوط قوت بنا دیا،بھارتی جریدے کا اعتراف

نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارتی جریدے نے اعتراف کیا ہے دفاعی حکمت عملی اور ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں مضبوط ، قابل موازنہ قوت بنا دیا ۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں کامیابی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی پذیرائی پاکستانی دفاعی صنعت کیلئے سود مند ثابت ہوئی،سعودی عرب سے دفاعی معاہدے ،متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر تعلقات نے پاکستانی دفاعی برآمدات کو تیز کر دیا،پاکستان آذربائیجان، میانمار ، نائیجیریا ،بنگلہ دیش کےساتھ بھی معاہدوں کےلئے تیار ہے ، چین ،ترکی کےساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی،خلیج کی بڑھتی سکیورٹی وابستگی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ساکھ بہتر بنانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔