لائیو سٹریمنگ والے کیسز کانتیجہ بڑا منفی آیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے لائیو سٹریمنگ والے کیسز کانتیجہ بڑا منفی آیا ، ،مختلف جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پرموشن کیس پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے دلائل طلب کرلیے۔
دوران سماعت موبائل ریکارڈنگ کرنے پر عدالت درخواست گزار ٹیچر پر برہم ہو گئی اور عدالتی عملے نے متعلقہ شخص سے موبائل فون ضبط کر لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنےوالے شخص سے سوال کیا آپ کون ہیں اور کرتے کیا ہیں؟درخواست گزار نے جواب دیا میں استاد ہوں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا آپ کو تو زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، ہم عدالت میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دیتے، جن جن کیسز کی لائیو سٹریمنگ ہوئی نتیجہ بڑا منفی آیا، ٹی وی اور فلموں میں الگ ماحول ہوتا ہے،درخواست گزار نے کہا میں معذرت چاہتا ہوں، غلطی ہوگئی، وکیل نے بھی عدالت سے معذرت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے یہ ٹیچر ہیں، میں خود انہیں کچھ نہیں کہنا چاہتا، عدالت نے ویڈیو ریکارڈنگ کرنے والے شخص کی معذرت قبول کر لی اور ایچ ای سی رپورٹ کے بعد آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد ملتوی کردی۔



















