ہنی ٹریپ، نکاح کے بہانے سپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار

راولپنڈی (مشر ق نیوز) ہنی ٹریپ کرکے نکاح کے بہانے سپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق نیو ٹاون تھانے کی 2 رکنی ٹیم نے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور شہری سے لوٹی گئی رقم 3 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کرلئے۔

زیر حراست افراد نے سپین نژاد پاکستانی شہری سے نکاح کے بہانے رقم وصول کی تھی۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا۔

نیو ٹاو¿ن پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔