سرکاری ادارے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام بلز پر QRکوڈ فراہم کریں،وزیراعظم


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 71 فیصد مستحق افراد تک امدادی رقوم کی فراہمی، وزیر اعظم نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تمام سرکاری ادارے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام بلز پر کیو آر کوڈ فراہم کریں۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے فروغ پرجائزہ اجلاس ہوا،وزیر اعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے تنخواہوں پنشنز اور وینڈرز کو ادائیگیاں راست (RAAST) کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر منتقل کرنے پر معاشی ٹیم اور سٹیٹ بینک کی پذیرائی کی،جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے راست کے ذریعے 1.6 ٹریلین کی ادائیگیاں ہوئیں، وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اب تک 71 فیصد مستحق افراد تک امدادی رقوم کی فراہمی کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا گزشتہ برس مستحقین کو رقوم کی فراہمی رمضان کے 12ویں دن تک 24 فیصد جبکہ رواں برس وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بروقت اقدامات سے 71 فیصد کی حد عبور کر چکی، ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ حاصل کرنےوالے افراد کی تعداد 127 ملین سے تجاوز کر چکی۔

وزیر اعظم نے ہدایت دی تمام سرکاری ادارے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام بلز پر QR کوڈ فراہم کریں،اجلاس کو وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک، BISP، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں نے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا، اجلاس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایکوسسٹم کے حوالے سے ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے اہداف کے معینہ مدت میں حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔