خلیجی فضائی حدود بند، پروازیں منسوخ،پی آئی اے کابھی فضائی آپریشن معطل


دبئی،جدہ،دوحہ،لاہور:(مشرق نیوز،کامرس رپورٹر)امریکہ،اسرائیل،ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی حدود بند، پروازیں منسوخ،پی آئی اے نے بھی فضائی آپریشن معطل کردیا۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث متعدد ممالک کی جانب سے فضائی حدود کو بند یا جزوی طور پر محدود کیا گیا،بین الاقوامی فلائٹس میں بڑی تاخیر، منسوخی اور راستوں کی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

علاقائی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، عراق، اسرائیل و دیگر پڑوسی ممالک نے سکیورٹی خدشات کے تحت کراچی، دبئی، ابو ظہبی و دیگر مشرق وسطیٰ پر مبنی پروازوں کے راستے تبدیل کردئیے ،یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان رابطے میں خلل پیدا ہوگیا۔

ادھر مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے بھی خلیجی ممالک کےلئے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کردیا،ترجمان کے مطابق فیصلہ خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،صورتحال میں بہتری آنے یا نئی ہدایات موصول ہونے پر پروازوں کی بحالی کا کوئی حتمی فیصلہ کیا جائےگا،مسافروں کی حفاظت ،پروازوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کےلئے پروازوں کو بوئنگ 777طیاروں پر منتقل کر دیا،طویل راستے سے منزل تک پہنچیں گی۔