ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای پھر عالمی سیاست کا مرکز،محفوظ مقام پر منتقل


تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای پھر عالمی سیاست کا مرکز،امریکہ،اسرائیل حملوں کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

86 سالہ خامنہ ای 1989 سے سپریم لیڈر ،ایران کے بانی رہنما آیت روح خمینی کی وفات کے بعد منصب سنبھالا،خامنہ ای ایران میں سب سے بااختیار شخصیت،ریاستی امور، مسلح افواج، عدلیہ اور اہم پالیسی فیصلوں پر حتمی اختیار حاصل ،فوج کے کمانڈر ان چیف اور کسی بھی بڑے حکومتی فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

1939 میں مشہد کے مذہبی خاندان میں پیدا ہونےوالے خامنہ ای نے جلد ہی مذہبی حلقوں میں پہچان بنائی، شاہ ایران دور میں حکومت کے ناقدین میں شامل رہے، متعدد بار گرفتار ہوئے اور جیل بھی کاٹی،1979 میں انقلاب کے بعد سیاسی کردار مضبوط ہوا، 1981 میں صدر ،1989 میں سپریم لیڈر بنے۔

1980 کی دہائی میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے دایاں بازو متاثر ہے،اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ سے 6بچے ہیں،اپنے دور قیادت میں خامنہ ای نے مغربی ممالک خصوصاً امریکہ کےساتھ کشیدہ تعلقات کا سامنا کیا ،خامنہ ای نے امریکہ کو ایران کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا،اسرائیل کےخلاف بھی سخت موقف رکھتے ہیں۔