لاہور(قمر عباس نقوی/تصویر: شاہنواز) شہریوں نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب ریاست اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر کئے گئے ناجائز حملے کھلی جارحیت ہے، مسلم ممالک کو یہودیوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا ۔مسلم ممالک پر حملہ حق اور غیر مسلم ممالک کے خلاف کارروائی دہشت گردی کا نام دیا جا رہا ہے۔ امریکہ ناجائز اولاد اسرائیل کے ذریعے ایران پرطاقت کی بنیاد پر رجیم تبدیلی کرنا چاہتا ہے یہودی ہمیشہ سے مسلم امہ کے خلاف اور دیرینہ دشمن جس کی تصدیق قرآن نے بھی کی ہے۔شہری غلام مصطفی نے ایران کے خلاف اسرائیل کی کارروائیوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطرناک رخ اختیار کر گئی ہے۔ علاقائی امن کیلئے براہ راست خطرہ ہے مسلم ممالک کو یہودیوں کی جانب سے ہمیشہ نقصان پہنچا ہے۔ شہری عظیم نے کہا کہ مسلم ممالک میں اتحاد کی ضرورت ہے یہودیوں نے اتحاد قائم کر رکھا ہے۔ امریکہ نے مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی بنائی گئی منصوبہ بندی کامیاب ہو تی دکھائی دے رہی ہے۔ ایران کی جانب سے امریکہ کی جانب سے مسلم ممالک میں بنائے گئے اڈے ٹارگٹ کئے جا رہے ہیں جس سے مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے جو کہ یہودیوں کی کامیابی ہے۔ شہری کاشف ، شبیر، عظیم اور عثمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات دفاعی سے زیادہ حملہ آور نوعیت کے دکھائی دیتے ہیں، جن کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن اپنے حق میں کرنا ہے صورتحال محض دو ریاستوں کے درمیان تنازع نہیں بلکہ ایک وسیع تر جغرافیائی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے قریبی تعلقات خطے میں طاقت کے عدم توازن کو بڑھا رہے ہیں موجودہ کشیدگی پورے مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے جس کے اثرات نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ عالمی معیشت، خصوصاً توانائی منڈیوں پر بھی مرتب ہوں گے شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال کو فوری طور پر کنٹرول نہ کیا گیا تو اس کے نتائج عالمی سطح پر سنگین ہو سکتے ہیں عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ کو فوری اور موثر سفارتی مداخلت کرنی چاہیے ۔ شہریوں کے مطابق یہ سروے خطے میں پائے جانے والے بڑھتے ہوئے غم و غصے اور بے اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے یہودی مسلمانوں کو ایک پیج پر نہ ہونے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اس میں موجودہ صورتحال کے مطابق کامیاب ہیں ایران واحد اسلامی ملک ہے جو دلیری کے ساتھ یہودیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا ہوا ہے۔
مسلم ممالک کو امریکہ اور یہودیوں کیخلاف متحد ہونا ہو گا ، مشرق سروے



















