لاہور(قمر عباس نقوی /تصاویر: واحد شہزاد )پی ایچ اے لاہور زون تھری کے ڈائریکٹر کی مجرمانہ غفلت، سویرا خوشبو پارک سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث گندے تالاب میں تبدیل ،سپروائزر کا پارک کی دیکھ بھال کی بجائے ملازمین کی تعیناتی کاغذی رپورٹ تک محدود فوٹو سیشن کی بنیاد پر سٹاف کی حاضری کا انکشاف۔پی ایچ اے لاہور زون تھری انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو سر سبز اور صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کو نا کام، مختلف مقامات پر قائم چھوٹے بڑے پارکس میں عدم توجہ کی وجہ سے پارک بد حالی کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ زون تھری جس میں کینال روڈ ،تاجپورہ ،ہربنس پورہ سمیت دیگر علاقہ جات شامل ہیں جن میں گرین بیلٹس سمیت درختوں اور پارکس کی حفاظت اور تزین وآرائش کی ذمہ داری انتظامیہ کی جانب سے تفویض کی گئی ہے جبکہ کینال روڈ کراچی پھاٹک سے ملحقہ آباد پارک ٹاﺅن میں سویرا خوشبو پارک قائم ہیں جس میں علاقہ مکینوں کو سہولیات کی فراہمی کی بجائے زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جارہا ہے۔ زون تھری کے متعلقہ سپروائزر کی جانب سے پارک کو سر سبز بنانے کی بجائے سیوریج کے گندے پانی کے تالاب میں تبدیل کر رکھا ہے جو کہ پارک میں آنے والے اہل علاقہ کیلئے مسائل پیدا کئے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق سویرا خوشبو پارک کی دیکھ بھال پر مامور ملازمین کاغذی طور پر تعینات ہیں مبینہ طور پر حاضری کو ظاہر کرنے کی خاطر فوٹو سیشن کا استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو مالی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی ہے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سویرا خوشبو پارک متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث سرسبز نہ ہونے کی منہ بولتا ثبوت ہے پارک میں نصب جولہے ٹوٹ پھوٹ کا سکار اور گروانڈ منڈی میں تبدیل ہو گئی ہے، سبز گھاس برائے نام ہے جو کہ زون تھری انتظامیہ کی حکومتی ویژن عوام کو صاف ستھرا اور سر سبز ماحول فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کے برعکس ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کبھی بھی اس پارک کی صفائی اور دیکھ بھال کی خاطر کبھی بھی کسی ملازم کو نہیں دیکھا گیا کبھی کبھار پارک سے ملحقہ ٹیوب ویل میں فوٹو سیشن کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ پارک میں جو بھی مسائل ہیں ان کو دیکھ لیتے ہیں جلد حل کر دیے جائیں گے۔
پی ایچ اے لاہور زون تھری کے ڈائریکٹر کی مجرمانہ غفلت، پارک گندے تالاب میں تبدیل



















