اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ کی2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، بانی پی ٹی آئی کےخلاف احتجاج ، اقدام قتل ، توڑ پھوڑ ، جلاو گھیراو کے مقدمات، بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس شامل ہے، 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور ہوئیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ کی ایک ضمانت درخواست پر سماعت کی، پبلک پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کےخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت کے حقدار نہیں درخواستیں خارج کی جائیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے وکیل نے دلائل میں کہا کچھ کیسز سرکار ڈرانے کیلئے بناتی ہے جن میں فرد جرم کبھی عائد نہیں ہوئی، یہ کیسز بھی ایسے ہیں،2023میں کیسز بنے، آج تک کسی کیس میں تفتیش ہوئی نہ چالان آیا، ملزمان کو پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 بار شوکاز نوٹس ہوئے، میرٹ پر ضمانتیں مانگ رہے ہیں، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی اور بشریٰ کی7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بھی بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی،مزید بر آںاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی کا ایکس اکاونٹ بند کرنے کی درخواست پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی 6 ، بشریٰ کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور



















