پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او2 کامیابی سے لانچ

راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا،سپارکو نے پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او2چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ای او 2کو سپارکو کے سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں مکمل طور پر مقامی تحقیق و سسٹمز انجینئرنگ کے ذریعے تصور، ڈیزائن اور انٹیگریٹ کیا گیا،لانچنگ سیٹلائٹ ڈیزائن، پے لوڈ انٹیگریشن، ٹیسٹنگ و مشن ریڈینس میں پاکستان کی بڑھتی مہارت کا مظہر ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ای او2پاکستان کے ارتھ آبزرویشن بیڑے کو مزید مضبوط ،قومی منصوبہ بندی، گورننس، وسائل کے موثر انتظام اور مقامی طور پر تیار کردہ قابل اعتماد خلائی نظاموں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرےگا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے سٹیلائٹ ای او 2کے اجرا پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاسٹیلائٹ کے اجرا سے اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے، موسمیاتی نگرانی اور اربن پلاننگ پر معلومات اور تصاویر لینے میں مدد ملے گی ۔