300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد ،نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔

نیپرا فیصلے کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ و نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لگائے گئے، ماہانہ 100 یونٹ 200،200 والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300،100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 ،200 پر 300،300 تک 350 ،400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 400 روپے کر دیئے گئے۔

ماہانہ 600 یونٹ کے استعمال پر فکسڈ چارجز 675 روپے لاگو ہوں گے،ماہانہ 700 یازائدیونٹ بجلی کے استعمال پر فکسڈ چارجز 325 روپے کمی سے 675 روپے مقرر کردئیے گئے۔