امریکہ ،ایران مذاکرات کاپہلا دور مثبت،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
مسقط،تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکہ ،ایران مذاکرات کاپہلا دور مثبت،دونوں فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
مذاکرات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی،صدر ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف ،داماد جیرڈ کشنر نے شرکت کی،مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خاجہ عباس عراقچی نے کہا مسقط مذاکرات کے دوران ماحول مثبت رہا، قومی مفادات اور ایرانی قوم کے حقوق پر بات کی گئی،بات چیت نئی شروعات ،موجودہ صورتحال میں اعتماد کی نمایاں کمی بڑی رکاوٹ ہے، مذاکرات حالیہ انداز میں جاری رہے تو آئندہ اجلاسوں میں واضح فریم رکھا جاسکتا ہے، مذاکرات کے آئندہ مرحلے کی تاریخ کا تعین عمانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔



















