ملک بھرمیں لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 10ہزار سے متجاوز
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک بھر میں لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز کرگئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک جاپہنچی،جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹائے گئے ،ایک ہزار547 تاحال زیرتفتیش ہیں،خیبرپختونخوا 970 ،پنجاب 211،بلوچستان 167، سندھ 145، اسلام آباد 44 اور آزاد کشمیرمیں 10 کیسزشامل ہیں۔



















