عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے: مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے میانوالی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکرکیا اور دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی،وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا،مریم نواز نے کہا ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا کر دم لیں گے، پنجاب کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔