پاک بحریہ کے 2افسروں کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کے 2کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دےدی گئی۔
ریئر ایڈمرل جاوید ضیا نے 1994 میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا،پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف اہم تقرریوں پر خدمات سر انجام دیں۔
ارمغان احمد نے 1994 میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا،پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) سے مینوفیکچرنگ سسٹم انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی، اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،دونوں افسروں کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ۔



















