ساہیوال (بیورو رپورٹ) ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ساہیوال بورڈ کا اجلاس۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی کی تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری پر عارضی تعیناتی کی منظوری۔ یہ تقرری مستقل سیکرٹری کی کارآمد تک ہو گی۔ اجلاس میں بورڈ کے سب انجینئر سید قاسم احمد گل کے کنٹریکٹ میں مزید ایک سال کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ غلام حسین بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر اور دوسرے بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دوسرے سالانہ امتحانات 2025 میں میٹرک کے 41 اور انٹرمیڈیٹ کے 26 طلبہ و طالبات کے لیٹ ایڈمیشن کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ایف بی ار کی جانب سے سوا تین کروڑ روپے کے ٹیکس نوٹس کی پیروی کیلئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حبیب بینک کی جانب سے بورڈ فنڈز کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر 88 لاکھ روپے کے نقصان کو بینکنگ محتسب میں چیلنج کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سروس رولز بنانے کیلئے اے سی جی/سیکرٹری بورڈ غلام حسین کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی جو بورڈ کو منظوری کیلئے تفصیلی سفارشات تیار کرے گی۔
ساہیوال تعلیمی بورڈ کا اجلاس، غلام حسین بھٹی کی سیکرٹری کے عہدے پر عارضی تعیناتی



















