غیر معمولی رفتار،چین بھی” محسن نقوی سپیڈ “کامعترف


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے بیجنگ کےساتھ باہمی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، ستمبر میں چین کا دوبارہ دورہ کروں گا۔

محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے الوداعی ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات ،دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے ژاﺅ شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

چینی قونصل جنرل ژاﺅ شیرین نے کہا سب محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار ،کارکردگی کے معترف ہیں، پاک چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آپ کا کردار گراں قدر رہا ،پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اب وزیر داخلہ کی حیثیت سے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ،پاکستان میں میرا قیام انتہائی خوشگوار رہا۔

وزیر داخلہ نے کہا ژاﺅ شیرین سے بھائیوں جیسا تعلق ہے جو آئندہ بھی برقرار رہے گا، لاہور میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی،ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاﺅ شیرین کو کھلاڑیوں کادستخط شدہ بیٹ ،ژاﺅ شیرین نے محسن نقوی کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب کا تحفہ دیا۔