کراچی(بیورورپورٹ) پاک بحریہ کا بحر ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن ،سری لنکن شہری کو بچا لیا۔
اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک ، معاون نے کھلے سمندر میں بحری جہاز پر موجود سری لنکن شہری کا کامیاب طبی انخلا کیا،سری لنکن شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی، ریسکیو آپریشن سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹرکی درخواست پر کیا گیا،پاک بحریہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے جہاز روانہ کیے اور بیمار رکن کو بحفاظت نکال لیا،مریض کو فوری طور پر پاک بحریہ کے جہاز تبوک پر ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔
سری لنکن حکام اور متاثرہ فرد کے اہل خانہ نے فوری ردعمل اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بحریہ کا کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن، سری لنکن شہری کو بچا لیا



















