لاہور:(وقائع نگار) پاکستان علما کونسل نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت کو عظیم کامیابی قرار دےدیا۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے ویڈیو پیغام میں کہا فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں و جدوجہد کا نتیجہ ہے،وقت آ گیا ہے وزیر اعظم دعوت کو قبول کرتے ہوئے امت مسلمہ کےساتھ اہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں۔
غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت عظیم کامیابی ہے، پاکستان علما کونسل



















