صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کوغزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک اور بڑی سفارتی کامیابی،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کوغزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاغزہ امن بورڈ میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت مل گئی،پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلئے عالمی سطح پر ہونےوالی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کےلئے بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔

طاہر اندرابی نے کہا دنیا نے پاکستان کے مستقل ،اصولی موقف کو تسلیم کر لیا،مسئلہ فلسطین کا دیرپا ،منصفانہ حل اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کےلئے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے
۔

واضح رہے کامیابی تسلسل کےساتھ کی گئی ریاستی سفارتکاری، بروقت رابطہ کاری اور قومی مفادات کے مطابق موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، سول کےساتھ ملٹری ڈپلومیسی کی مربوط کاوشیں بھی شامل ہیں۔