لاہور: (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیحات میں شامل ہے،عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے کاعزم کررکھا ہے۔
مریم نواز نے سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر رضوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کے جان و مال کی حفاظت کےلئے جان نچھاور کرنے والے قابل تحسین ہیں، پولیس اورسکیورٹی اداروں کے شہدائے کرام قوم کا فخر ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی پیش ورانہ خدمات کو سراہا۔
مریم نواز نے کہا پاک فوج اور پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے۔
پنجاب کو مکمل پرامن اور کرائم فری بنانا ترجیح ،جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرینگے،مریم نواز



















